(24نیوز)شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا ’اوپر سے لڑائی، اندر سے بہن بھائی‘ کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے، یہ ان کی اصلیت ہے، یہ عوام کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہیں۔ان کا ایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہو کر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے، ان کے پاس عوام کے لئے کچھ نہیں۔
شبلی فراز نے مزید کہا ملک میں جب بھی کرپشن، دو نمبری، ہارس ٹریڈنگ، چھانگا مانگا، چمک اور بریف کیس کا نام آئے گا تو نواز شریف کا نام آئے گا، عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے۔