مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں تقسیم نظر آ رہی ہے، فواد چودھری 

Dec 27, 2020 | 13:26:PM

(24نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کی لابی نے نوازشریف کو قابو کیا. مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں تقسیم نظر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سکڑ کر صرف سندھ تک محدود ہو گئی، وفاق کے نعروں سے دور ہوتی جا رہی ہے. 3 خاندان اپنی سیاست اپنی میراث میں منتقل کرنا چاہ رہے ہیں۔ پاکستان اقتدار کے جھولے جھولنے کا مرکز بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک دن کام کئے بغیر وزیراعظم بننا چاہتی ہیں۔ انہوں نے ایک دن بھی کچن نہیں چلایا کیونکہ ابو کے ساتھ رہتی تھیں. مفتاح اسماعیل بطور باکسر مریم نواز کے پیچھے کھڑے رہے۔ مریم کے نکلتے وقت شاہد خاقان ہاتھ باندھ کر کھڑے رہے۔ ابو نے کہا میں تو باہر بیٹھ کر پیزا کھا رہا ہوں آپ ملک سنبھالیں. مریم نواز نے ابو کی چھینی ہوئی دولت پر عیش کی زندگی گزاری۔ وزارت عظمیٰ کیا انٹرن شپ ہے جو بچوں کو دے دی جائے۔ اپوزیشن میں سنجیدہ لیڈر شپ کو آگے بڑھنا چاہیے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مریم نوازکہہ رہی تھیں پیپلزپارٹی زندہ آباد، ابھی ہمیں سمجھ نہیں آرہاجیالا کون ہےاورپٹواری کون،مریم نےاپنےکارکنان کو کنفیوز کیا ہوا ہے۔ عمران خان سب سےزیادہ ووٹ لیکراقتدارمیں آئے،انکےقدکاپاکستان میں کوئی لیڈرنہیں۔

مزیدخبریں