تابعداری آٹا ،چینی، روٹی ،دوائی چوری سے نہیں ہوتی، مریم اورنگزیب

Dec 27, 2020 | 14:00:PM
تابعداری آٹا ،چینی، روٹی ،دوائی چوری سے نہیں ہوتی، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎احمد فراز کے نظریات کے بدترین مخالف کا ترجمان خود ان کا بیٹا ہے۔ ان کی سیاست اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پر ہی ختم ہوجاتی ہے.عوام کی تابعداری، آٹا، چینی، روٹی اور دوائی چوری سے نہیں ہوتی.

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا نام پاکستان کی ترقی، دفاع اور سلامتی کی بنیادوں میں ہے۔شبلی فراز اور موجود حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ‎ان کے پاس بےروزگاری، منہگائی اور اندھیرے دینے کے سوا کچھ نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گیس اور ایل این جی چوری کا نام آیا تو عمران خان کا نام آئے گا۔ ووٹ چوری، غیرملکی فارن فنڈنگ کا نام آیا تو عمران خان کا نام آئے گا۔ فارن فنڈنگ اکاؤنٹس، یوٹرن  اور کرپشن کا  نام آیاتو عمران خان کا نام آئے گا۔‎عمران خان تابعدار اور تھانیدار ذہنیت کے مالک ہیں اور آج یہ شبلی فراز نے مان لیا۔ ‎عوام کی تابعداری معیشت اور روزگار تباہ کرنے سے نہیں ہوتی. ان کی بجلی گیس چوری سے نہیں ہوتی۔ آخر میں اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ‎دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ عمران خان کانام آئے گا تو کیا یاد آئے گا؟