2020ءمیں مہنگا ئی کا راج ،حکمرا نوں کے لئے بھی در د سر بنی رہی 

Dec 27, 2020 | 18:49:PM

 (24نیوز )2020ءمیں مہنگا ئی نے عوا م کی کمر تو ڑ کر رکھ دی ،آٹا، چینی، چکن، انڈوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں نے سب کو بے بس کئے رکھا۔ مہنگائی حکومت کے لئے بھی درد سر بنی رہی۔ سا ل کی آمد میں صرف چا ر رو ز باقی مگر آیا نہیں کہ چینی اور پھر آٹا بحران نے سر اٹھا لیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمت کا مسئلہ ہوا تو مارکیٹ سے سپلائی بھی کم ہو گئی۔ روا ں سا ل 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 سے 1100 روپے تک جا پہنچا اور عوام آٹے کی تلاش میں رہے۔حکومت نے مداخلت کی تو رواں سال تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر ہو گئی۔ چکی دیسی آٹا 60 سے بڑھتا ہوا 80 روپے کلو تک جا پہنچا۔ بڑھتی ہوئی قیمت نے چینی کی مٹھاس کو کڑواہٹ میں بدل دیا۔ چینی 70 روپے کلو سے چھلانگیں لگاتی 110 روپے کلو تک پہنچی۔ سال کے آخر میں چینی 80 روپے کلو ہوگئی۔سبزیوں میں ٹماٹر نے ڈبل سنچری کو عبور کیا۔ مقامی فصل آنے پر بھی ٹماٹر 100 روپے کلو سے کم پر دستیاب نہیں ہیں۔ پیاز اور آلو 100 روپے کلو سے زائد پر فروخت ہوئے اور 50 روپے کلو پر قیمت واپس آئی۔ ادرک کی قیمت 800 روپے کی ریکارڈ سطح پر آ گئی۔مرغی کا گوشت 160روپے کلو فروخت ہوا لیکن سال کے آخر میں 330 روپے کلو کی حد کو بھی چھو گیا۔ انڈوں کی قیمت پہلی بار 00 3روپے فی درجن تک پہنچی۔گھی اور خوردنی تیل مہنگا ہوا اور قیمت 228 سے بڑھتی ہوئی 250 روپے کلو تک جا پہنچی۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت سے بہت توقع تھی کہ عوام کی زندگی آسان ہو گی لیکن مہنگائی نے سب خواب توڑ دئیے۔

مزیدخبریں