جب مانتے ہو ملک نہیں چل رہا تو حکومت چھوڑ کیوں نہیں دیتے،آصف زرداری

Dec 27, 2020 | 19:15:PM

(24 نیوز)سابق صدر آصف زرداری کاکہنا ہے کہ ان سے پاکستان نہیں چل رہا اور چلے گا بھی نہیں ،یہ ملک چلانے والے نہیں کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں ،میں نے پہلے دن پارلیمنٹ میں کہا ملک چلا لو یا نیب چلا لو،جب مانتے ہو ملک نہیں چل رہا تو حکومت چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔
سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پیپلزپارٹی کے شہیدوں کا دن ہے،شہید بھٹو کی سوچ پر چلتے ہوئے پاکستان کو اکٹھا رکھا،ان سے پاکستان نہیں چل رہا اور نہ چلنا ہے، یہ ملک نہیں کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں ،اس حکومت کا وقت بہت تھوڑا ہے ۔
آصف زرداری نے کہاکہ نیب نے بلیک مارکیٹنگ شروع کر رکھی ہے ، نیب کاروباری افراد کو نشانہ بنا رہا ہے ،پیپلز پارٹی حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا،جیلوں سے ڈرنے والا نہیں ، جیلیں بھرنے کیلئے تیار ہیں ، سابق صدر نے کہاکہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کہا جمہوریت میں بقا ہے ،مشرف پاکستان آنے کیلئے تڑپ رہا ہو گا لیکن آ نہیں سکتا،انہوں نے کہاکہ یہ حکومت نہیں رہے گی، عوامی حکومت آئے گی ،الیکشن کرائیں ، دیکھتے ہیں عوام کس کے ساتھ ہے ۔

مزیدخبریں