ڈیرہ غازی خان ،وین کھائی میں جا گری ، 6 جاں بحق ،متعدد شدید زخمی 

Dec 27, 2020 | 20:08:PM

(24نیوز)ڈیرہ غازی خان میں مسافر وین کھائی میں جا گری ، حادثے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ کئی شدید زخمی ہو گئے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق حادثہ راکھی گاج گرم آف کے مقام پر پیش آیا ہے ۔بارڈر ملٹری پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسیکو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔جس نے شدید زخمیو ں کو فو ری طو ر پر قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا ہے۔حکا م کا کہنا ہے کہ حا دثہ تیز رفتا ری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

مزیدخبریں