بچیوں کیساتھ زیادتی کا معاملہ،ملزم ریکارڈ یافتہ نکلا

Dec 27, 2020 | 20:19:PM
بچیوں کیساتھ زیادتی کا معاملہ،ملزم ریکارڈ یافتہ نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 5 بچیوں کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم یاسین نے چچی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل جبکہ بھابی کی ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں نیا موڑ لے لیا۔ گرفتار ملزم یاسین ریکارڈ یافتہ نکلا ۔ 5 بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم یاسین نے کچھ سال قبل اپنی چچی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل اور بھابی کی ڈنڈوں کے وار سے ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں۔ ان دونوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو مزاحمت پر اس نے ایسا کیا۔ 
 ملزم کے خلاف ضلع ننکانہ میں مقدمات درج ہیں، دونوں مقدمات پولیس سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہونے سے قبل کے ہیں اس لئے ٹریس نہیں کئے جا سکے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسین نے آج تک اپنا قومی شناختی کارڈ ہی نہیں بنوایا جس کی وجہ سے اس کا کریمنل ریکارڈ ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
 ڈی پی او قصو ر کے مطابق اس کیس پر تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیمیں ضلع ننکانہ روانہ کر دی گئی ہیں جہاں سے ملزم یاسین کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے ۔ ملزم یاسین آبائی طور پر ضلع ننکانہ کا رہائشی ہے جو لمبے عرصہ سے قصور کی تحصیل پتوکی میں رہائش پذیر ہے۔