سندھ میں کورونا سے مزید22 مریض انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں کورونا سے مزید 22 مریض انتقال کرگئے ،صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3491 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12021 نمونے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 1035 نئے کیسز سامنے آئے، انہوں نے کہاکہ سندھ میں ابتک کورونا کے 2311918 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، صوبے میں ابتک 211276 کیسز ہوچکے ہیں۔
مراد علی شا ہ کاکہناہے کہ آج کورونا کے مزید 732 مریض صحتیاب ہوگئے، ابتک 187767کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس وقت 20018 مریض زیر علاج ہیں، 19250 مریض گھروں اور 16 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں، مختلف ہسپتالوں میں 752 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا متاثرہ 664 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اسوقت کورونا کے 74 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ صوبہ بھر کے 1035کورونا کیسز میں 845نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی میں 304 ، ضلع جنوبی میں 212 اور ضلع وسطی میں 169 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورنگی میں 107، ضلع غربی میں 30 اور ملیر میں 23 مزید کیسز ظاہر ہوئے، حیدرآباد میں 56، کشمور میں 30 اور بدین میں 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، نواب شاہ میں 17،سانگھڑ، جامشورو میں 7-7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گھوٹکی، جیکب آباد اور نوشہروفیروز میں 6-6 مزید کیسز ظاہر ہوئے، ٹنڈو محمد خان میں 4، عمر کوٹ میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاڑکانہ، سکھر، شکارپور اور ٹنڈو الہ یار میں 2-2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹھٹھہ میں ایک مزید نیا کیسز ظاہر ہوا،
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ برائے کرم احتیاطی تدابیر پر لازمی طور پر عمل کریں،ایک دوسرے کا خاص خیال رکھیں، ہم سب کو اللہ تعالیٰ اپنی پناہ میں رکھے۔