(24نیوز)معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ میاں مفروراورنااہل لیگ کانظریہ ہمیشہ کرپشن رہا،جمہوریت ختم کرنیوالے جمہوریت کے جعلی علمبرداربن رہے ہیں،مریم نواز 8 ماہ خاموش رہیں کیونکہ انہیں این آراوکی آس تھی۔
معاون خصوصی شہباز گل نے کہاکہ کیاجمہوریت صرف پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ کی میراث تھی؟،میثاق جمہوریت کے نام پرمیثاق کرپشن کرنے والے آئین پردھبہ ہیں،انہوں نے کہاکہ کرپٹ ٹولہ 4 دہائیوں تک ملک پرمسلط رہا،3 باروزیراعظم رہنے والاپرچیوں کاسہارالیتارہا۔
میاں مفروراورنااہل لیگ کانظریہ ہمیشہ کرپشن رہا،شہبازگل کامریم نوازکے بیان پرردعمل
Dec 27, 2020 | 20:57:PM