سیکورٹی سٹاف کا ڈرائیورز پرتشدد، میٹرو بس سروس بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) میٹرو بس سروس کے ڈرائیورز کو سکیورٹی کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا، ڈرائیورز پر تشدد کے بعد بسیں بھی چلنے نہیں دی ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی خاموش تماشائی۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی دو ہزار کمپنی کے گارڈز کی جانب سے بسوں کو روکنے اور ڈرائیورز کو مارنے کے بعد متعدد ڈرائیورز نے احتجاجا بسیں چلانا چھوڑ دیں ۔ تنازعے کے باعث میٹرو بس سروس کا روٹ محدود کردیا گیا۔ میٹرو بس سروس کے ڈرائیورز گجومتہ ڈپو اور شاہدرہ اکٹھا ہونا شروع ہوگئے۔
گزشتہ رات کے واقعہ پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایکشن نہ لینے کے باعث معاملہ طول پکڑ گیا۔ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ میٹرو کے سکیورٹی سٹاف نے نیازی انٹرچینج پر گزشتہ رات ڈرائیورز کو نشانہ بنایا ہے۔ڈرائیوروں نے مزید بتایاکہ سیکیورٹی انچارج رانا صفدر ہمارے ساتھ ہتک آمیز رویہ رکھتا ہے جبکہ سیکیورٹی کمپنی کے پچاس گارڈز نے شاہدرہ میں آپریشن معطل کروا دیا۔