(24 نیوز)ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کارروائیاں،اسسٹنٹ کمشنرز نے 25 دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی فیلڈ میں کارروائیاں جاری رہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکرنے17دکانوں،ریسٹورنٹس اور مارکیز کو سیل کر دیا۔اوورچارجنگ پر دس ہزار اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث بھی دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد ۔
تحصیل کینٹ میں بٹ ریسٹورنٹ اینڈ شنواری ائیر پورٹ روڈ، گلوریہ جینز فیز vl، علی غوثیہ پان شاپ، پنجاب چکن شاپ، حافظ لال کھوہ سویٹ، عبدل تمباکو شاپ، لیپرڈ شاپ، دی میڈیسن سپر سٹور، ہجویری پان شاپ، ارشد کریانہ سٹور، حمید ایل پی جی، امجد سویٹ، لاثانی ریسٹورنٹ، نیو خان ٹی سٹال، خان ایل پی جی سنٹر، بابو ایل پی جی سنٹر اور سوات ٹی سٹال کو سیل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ایک ریسٹورنٹ جبکہ 3 دکانوں کو سیل کیا۔
تحصیل رائیونڈ میں انصاف گارمنٹس ، شیخ سینٹری سٹور نزد اعظم گارڈن سوسائٹی گیٹ اور امجد سینٹری کو نزد اعظم گارڈن سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد پرائس کنٹرول چیکنگ کے حوالے سے فیلڈ میں موجود رہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد کا گلشن راوی کا دورہ کیاپرائس کنٹرول اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،25 ریسٹورنٹس و دکانیں سیل
Dec 27, 2020 | 21:38:PM