(24نیوز)مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے 3 مقامی مزدوروں کو عسکریت پسند قرار دے کر ہلاک کرنے والے بھارتی فوج کے ایک کپتان اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کردی۔
تفصیلا ت کے مطا بق مقامی عدالت میں دائر چارج شیٹ میں پولیس نے کہا کہ کپتان نے 8 جولائی کو جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم ظاہر کرکے فائرنگ کی تھی۔ جعلی انکاو¿نٹر کی تحقیقات کرنے والے جموں وکشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم نے آرمی افسر کے خلاف 300 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے۔مقامی میڈیا نے تحقیقات کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس وجاہت حسینیان کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے پرنسپل اور سیشن کورٹ شوپیاں کے علاقے میں 3 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی افسرپر 3 مزدوروں کےقتل کا الزا م، چا رج شیٹ عدالت پیش
Dec 27, 2020 | 22:07:PM