(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا امجد خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی نے استعفے مولانا فضل الرحمان کے سپرد کر دیئے ہیں۔ وقت آنے پر یہ کارڈ پی ڈی ایم کی قیادت استعمال کرے گی۔
تفصیلا ت کے مطا بق مولانا امجد خان نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت میں اختلافات کی خبریں پھیلا کر وزراء صرف دل کو تسلیاں دے رہے ہیں۔ وفاقی وزراء عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ کر لیتے تو ڈھائی سال میں شاید ایک کام ہوجاتا۔رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرنے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں پر الزامات لگا رہی ہے۔
جے یو آئی ارکان اسمبلی کے استعفے فضل الرحمان کے سپرد
Dec 27, 2020 | 22:26:PM