انڈین کسانوں سے اظہار یکجہتی کا غصہ ،بھارتی نژاد برطانوی ہوم سیکرٹری نے سکھوں کی تنظیم کو ٹوئٹر پر بلاک کردیاگیا

Dec 27, 2020 | 22:55:PM
انڈین کسانوں سے اظہار یکجہتی کا غصہ ،بھارتی نژاد برطانوی ہوم سیکرٹری نے سکھوں کی تنظیم کو ٹوئٹر پر بلاک کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی نژاد برطانوی ہوم سیکرٹری نے انڈین کسانوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر  یو کے میں سکھوں کی سب سے بڑی تنظیم کو ٹوئٹر پر بلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی سکھوں کی طرف سے انڈین سکھوں سے اظہار یکجہتی کےلئے برطانیہ میں مظاہرے نکالے گئے تھے ،جس میں برطانوی حکومت اور ہوم سیکرٹری سے مودی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

جس پر بھارتی نژاد برطانوی ہوم سیکرٹری پریٹی پٹیل نے اپنا غصہ نکالتے ہوئے برطانیہ میں سکھوں کی سب سے بڑی تنظیم سکھ فیڈریشن یوکے کو  ٹویٹر پر بلاک کر دیا۔ٹوئیٹر پر بلاک کرنے کے ردعمل پر سکھ فیڈریشن یوکے نے لکھا ہے کہ وہ حیران ہیں پریٹی پٹیل نے کس کے کہنے پر انکو ٹویٹر پر بلاک کیا ہے۔