تاریخیں دینے والے خود تاریخ میں گم ہو جائیں گے، فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اکتیس دسمبر کے بعد اب اکتیس جنوری کی تاریخ ایک اور مذاق ہے، تاریخیں دینے والے خود تاریخ میں گم ہو جائیں گے۔
پی ڈی ایم جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری گڑھی خدا بخش میں بھی اپنا رونا روتی رہیں، راجکماری اور شہزادہ بے بسی اور لاچارگی کی تصویر بنے ہوئے تھے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم نے نیب زدہ عناصر کی منفی سیاست کا جنازہ پہلے ہی نکال دیا ہے۔ گڑھی خدا بخش میں صرف خالی نعرے لگائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ راجکماری کی آمد پر بےنظیر بھٹو کی روح بھی تڑپتی رہی ہو گی، تم نے رونا ہے اور یہی تمہارا مقدر ہے، راہزنوں کا ٹولہ ایک رہبر کے سامنے زیرو ہے۔