عوام کیلئے بری خبر، پٹرول و ڈیزل کی قیمت بڑھنے کا امکان

Dec 27, 2020 | 23:15:PM
عوام کیلئے بری خبر، پٹرول و ڈیزل کی قیمت بڑھنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اوگرا نے یکم جنوری سے 15 روز کے لئے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول 2 روپے 76 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
واضع رہے کہ حکومت نے 15 دسمبر کو پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں بھی اتنا ہی اضافہ کیا تھا۔