(24نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکا چلے گئے،مسلم لیگ ن کے رہنما10جنوری کو واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اور بہنوئی کو کورونا ہے اور وہ علیل ہیں،لیگی رہنما ان کی عیادت کیلئے امریکا چاہتے تھے، شاہد خاقان عباسی نے چند روز قبل امریکا جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی،جس پروفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دی تھی،امریکا جانے کی اجازت ون ٹائم اور 15 دن کیلئے ہوگی جس کا اطلاق روانگی کے دن سے ہوگا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکا چلے گئے
Dec 27, 2020 | 23:15:PM