بھارتی  اداکارہ سنی لیون مشکل میں پھنس گئیں

Dec 27, 2021 | 11:43:AM

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس اورڈانسر گرل نورا فتیحی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون بھی مشکل میں پھنس گئیں،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی  حکومت نے اداکارہ  کے خلاف توہین مذہب  کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سنی لیونی کے نئے گانے ’’مدھوبن میں رادھیکا‘‘ کو تین دن کے اندر تمام پلیٹ فارمز سے ہٹا کر معافی مانگی جائے ورنہ ان کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا جائے گا،انہوں نے گانے کے کمپوزر ثاقب طوشی  کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ لگاتار ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں اس سے محبت نہیں نفرتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیںفارم ہاؤس میں دبنگ اداکار سلمان خان کو  سانپ نے ڈس لیا۔۔ہسپتال منتقل
  خیال رہے کہ بدھ کو سارے گاما میوزک نے سنی لیون کا آئٹم نمبر ’’مدھو بن میں رادھیکا‘‘ ریلیز کیا تھا۔ یہ گانا ہندوؤں کی مذہبی ہستیوں کرشنا اور رادھا کی محبت کی کہانی بیان کرتا ہے تاہم ہندو مذہب کے پیروکاروں نے اسے اپنے مذہب کی توہین قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک مذہبی گیت کو آئٹم نمبر کے طور پر پیش کرنے سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس طرح کے گانوں کو فلمی انداز میں پیش نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کے ڈانس نئی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

مزیدخبریں