(ویب ڈیسک) سانپ کاٹنے کے بعد سلمان خان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، دبنگ اداکارنے اپنی سالگرہ کے موقع پر دلچسپ ویڈیو وائرل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سلمان خان آج 56سال کے ہوگئے اور ابھی اپنے پنویل فارم ہاؤس میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائیں گے۔اس موقع پرسوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں سلمان خان فوٹو گرافرز گروپ پاپرازی کے لئےپنویل فارم ہاؤس کے باہر پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔ اداکار کی فوٹو سیشن کے دوران فوٹوگرافرز کے ساتھ دلچسپ گفتگو بھی ہوئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دبنگ خان اب ٹھیک ہیں۔
بھارتی اداکار سلمان خان جیسے ہی اپنے گارڈز کے ہمراہ فارم ہاؤس سے باہر آئے فوٹوگرافرز نے بلند آواز میں اداکارکو اُن کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا’’ تم جیو ہزاروں سال بھائی جان‘‘۔ پاپرازی گروپ کی جانب سے ملنے والی اس محبت کا جواب دیتے ہوئےمسکرائے اور کہا کہ’’ سانپ کے کاٹنے کے بعد ایسی مسکراہٹ آتی ہے‘‘۔اداکار نے ہنستے ہوئے سب کا جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ سنی لیون مشکل میں پھنس گئیں
خیال رہے کہ سلمان خان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھے جہاں انہیں سانپ نے ڈس لیا ۔ جس کے بعد اُنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ تاہم اداکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
ذرائع کے مطابق سلمان خان کو کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا، وہ تقریباً 6 سے 7 گھنٹے ہسپتال میں زیرِ علاج رہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے اداکار کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کے ڈانس نئی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی