شوکت ترین نے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Dec 27, 2021 | 14:30:PM

 (24 نیوز)صدرعارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین سے وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شوکت ترین کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد  ہوئی  جس میں صدرعارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین سے وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان نے اب تک شادی کیوں نہیں ؟۔۔ وجہ سامنے آ گئی

واضح رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں   شوکت  ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفے کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔

 گزشتہ دنوں شوکت ترین نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں دھند کے ڈیرے۔۔ محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

مزیدخبریں