(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدروسابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور جمہوریت کی دلیر آواز تھیں،ان کی شہادت پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ کا ایک سانحہ ہے۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بینظیر بھٹو ایک بہادر اور مقبول عوامی لیڈرتھیں، بینظیر بھٹو کی شہادت کے پُراسرار عوامل پر اب تک پردہ پڑا ہوا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔
یہ بھی پڑھیں: شوکت ترین نے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا