(24نیوز)آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ترکش بری فوج کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سربراہ ترکش بری فوج کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک نے تربیت اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا۔ آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
ترکش بری فوج کے سربراہ نے افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، بارڈر مینجمنٹ کیلئے کوششوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کا اعتراف کیا۔ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر بھٹو بہادر اور مقبول عوامی قائد تھیں:شہباز شریف