رشتے دار کو خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنانا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں خاتون کی نازیبا ویڈیوزبنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عارف نے خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوزبنائیں اور خاتون کو بلیک میل کرکے ایک لاکھ روپے بھی وصول کئے،پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم عارف کے متاثرہ خاتون سے فیملی تعلقات تھے اور ان کے گھر آنا جانا تھا، خاتون کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے،صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گرم دودھ پی کر سونا کیسا؟۔۔اہم خبر جانیے