سپریم کورٹ کا2 ہفتوں میں عسکری پارک کے ایم سی کو واپس کرنے کا حکم

Dec 27, 2021 | 15:47:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں عسکری پارک سے متعلق کیس کی سماعت ۔ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو دو ہفتوں میں عسکری پارک واپس لینے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عسکری پارک سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عسکری پارک سے متعلق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے استفسار کیا کہ جی ایڈمنسٹریٹر صاحب بتائیں، اس پر ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ رپورٹ فائل کردی گئی ہے، 2005 میں ایگریمنٹ ہوا تھا۔

وکیل دفاع نے عدالت میں کہاکہ یہ 99 سال کا ایگریمنٹ ہوا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا  کہ پارک آپ کو اس لئے دیا تھا کوئی اور قبضہ نہ کرلے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ملک کیلئے آپ لوگ جانیں بھی دے رہے ہیں ہم قدر کرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری دفاع نے جو رپورٹ واپس لی وہ آپ دوبارہ پیش کر رہے ہیں، وہاں جھولے چل رہے ہیں، بچے گر کر مر رہے ہیں، کیسے جھولے لگائے ہیں وہاں؟ آپ نے خود تسلیم کیا شادی ہال چل رہا تھا، آپ کے ہوتے ہوئے 38 دکانیں بنی ہوئی ہیں۔

وکیل دفاع نے کہا کہ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے ٹیچربھرتی کرنے کی منظوری دیدی

دوسری جانب لیفٹیننٹ کرنل زبیر کی جانب سے جو رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی اس میں بتایا گیا کہ عسکری پارک کی زمین پر بنائی گئی دکانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ہم آپ کو حکم دے رہے ہیں پارک کی زمین واپس کر دیں۔

 عدالت  نے حکم دیا کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی پارک کا انتظام سنبھالیں اور پارک عوام کیلئے استعمال کیا جائے، عوام سے اس سے متعلق کوئی چارجز وصول نہ کئے جائیں،پارک کی زمین پر شادی ہال کی عمارت بھی کے ایم سی ختم کرائے، پارک کی زمین پر بنائی گئی دکانیں بھی ختم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان نے اب تک شادی کیوں نہیں ؟۔۔ وجہ سامنے آ گئی

 
 

مزیدخبریں