(24 نیوز)انٹربینک میں ڈالرروپے کے مقابلے میں مزید 4 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 1 روپے 30 پیسے مہنگاہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 179.90 روپے سےمہنگاہوکر 181.20 روپےپر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے سے نئی بلند ترین سطح 178 روپے 17 پیسے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹویٹر نے ویڈیو آٹو کیپشن کے لئے نیا فیچر متعارف کروا دیا
معاشی معاہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے کے باعث تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی سالگرہ پر کترینہ کا اہم پیغام۔۔ کیا کہا؟
اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے مہنگاہوکر 202.50 روپے کا ہوگیا ۔برطانوی پاونڈ 1 روپےمہنگاہوکر 239 روپے پر پہنچ گیا۔امارتی درہم 20 پیسےمہنگا ہوکر 51.20 روپےکا ہوگیا سعودی ریال 47روپے60 پیسے پر برقرار رہا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کنٹرول نہ ہوا تو مہنگائی مزید بڑھے گی۔