(24نیوز)بلوچستان کے علاقےتربت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گردہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار وں نے تربت کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو نامعلوم دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جس کے بعد اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے ترکش بری فوج کے سربراہ کی ملاقات