عوام کو بے بس نہیں دیکھ سکتے، تیاری پکڑیں ہم کٹھ پتلی کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

Dec 27, 2021 | 18:40:PM
پاکستان، عوام، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج ، بھگت رہے ہیں
کیپشن: گڑھی خدا بخش جلسہ، بلاول بھٹو کا خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آج پاکستان کے عوام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج بھگت رہے ہیں،آج پاکستان کے عوام نااہل وزیراعظم کا بوجھ اٹھا رہے ہیں ،ہم عوام کو بے بس نہیں دیکھ سکتے عوام کہہ رہے ہیں کون بھٹو اور بی بی شہید کے مشن کو پورا کرے گا،عوام اپنی تیاری پکڑیں ہم اس کٹھ پتلی کا مقابلہ کریں گے،کوئی اس کٹھ پتلی کو ہٹا سکتا ہے تو وہ پیپلزپارٹی کی جماعت ہے۔
گڑھی خدابخش میں شہید بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید بی بی کا پیارا پاکستان آج مشکل میں ہے،شہید بی بی کے پاکستان میں آج معیشت کی حالت خراب ہے،آج پاکستان کے عوام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج بھگت رہے ہیں،آج پاکستان کے عوام نااہل وزیراعظم کا بوجھ اٹھا رہے ہیں ،پاکستان کے عوام سے جمہوریت چھینی گئی، پاکستان میں جمہوریت نام کی رہ گئی ہے،جمہوریت نام کی ہے، نہ بولنے کی نہ سانس لینے کی آزادی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج ہمارے وزیراعظم ڈیل کی بھیک مانگ رہے ہیں ،ہم نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا،شہید بینظیر بھٹو نے انتہاپسندی اوردہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ،پاکستان کے عوام سے جمہوریت چھینی گئی، پاکستان میں جمہوریت نام کی رہ گئی ہے،کبھی کسی چودھری کو استعمال کیا گیا کبھی کسی نثار کو ،جمہوریت پر حملے ہوتے رہے، عوام کے ووٹ پر ڈاکا ماراگیا،14 سال گزر گئے شہید بینظیر بھٹو کو پاکستان کے عوام یاد رکھتے ہیں،آج اے پی ایس کے بچوں کے خون پر سودا کیا جارہا ہے ، ہمارے سپاہیوں کے خون کا سودا کیا جارہا ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ آج ان دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے، پاکستان کو معاشی مستحکم بنانے کیلئے کھڑے ہیں ،ان کا کہناتھاکہ پنجاب میں میٹرو بنی ہے تو وہ بھی این ایف سی، 18 ویں ترمیم پر بنی،ہماری وفاقی حکومت کے جانے کے بعد اٹھارویں ترمیم پر عمل چھوڑ دیا گیا،موجودہ حکومت صوبوں سے ان کے وسائل چھیننا چاہتی ہے،ہماری حکومت آئے گی تو ملک بھر میں یکساں ترقیاتی کام ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں: تربت : سکیورٹی فورسز کا آپریشن ۔۔ 7 دہشت گردہلاک
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج موجودہ حکومت کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں ،عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت عوام کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتی ، عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت خوشحالی پر یقین نہیں رکھتی ،پی پی نے ملکی معیشت اس وقت بہتر کی جب دنیا بھر میں معاشی بحران تھا،دنیا بھر میں معاشی بحران تھا اور ہم تنخواہوں میں اضافہ کررہے تھے،ہم تو ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر بھی کام کررہے تھے، ہم نے پاکستان کے کسان کو اس کی اصل قیمت پہنچائی تھی ۔پاکستان کی چینی گندم چاول بیرون ملک فروخت ہورہاتھا۔
ہمارے دور میں معیشت ترقی کررہی تھی،آج غربت تاریخی سطح پرپہنچ گئی ہے معیشت تباہ ہو رہی ہے، سفید پوش دن بھر محنت کرتا ہے لیکن پھر بھی بل نہیں دے سکتا ، آج مزدور محنت کرتا ہے پھر بھی بھوکے پیٹ سوتا ہے،معیشت نالائق کٹھ پتلی چلا تا رہے گا تو ملک ترقی نہیں کرے گا، یہ لوگ عوام کی جیب پر ڈاکا ڈال رہے ہیں ،پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی کرتا رہے گا تو آگے نہیں بڑھے گا،ہم عوام کو بے بس نہیں دیکھ سکتے عوام کہہ رہے ہیں کون بھٹو اور بی بی شہید کے مشن کو پورا کرے گا،عوام اپنی تیاری پکڑیں ہم اس کٹھ پتلی کا مقابلہ کریں گے،کوئی اس کٹھ پتلی کو ہٹا سکتا ہے تو وہ پیپلزپارٹی کی جماعت ہے،جس چھت پر پی پی کا پرچم لہراتا تھا وہاں دوبارہ پرچم لہرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس۔ پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی منظور