(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام کا یہ نصیب نہیں کہ ہمیشہ غریب رہے،پاکستان امیر ملک ہے غریبوں کا نصیب بدلا جا سکتا ہے۔
گڑھی خدابخش میں شہید بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، ہماری سوچ، منشور یہ ہی ہے کہ عوام کی خدمت کریں،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے عوام کا یہ نصیب نہیں کہ ہمیشہ غریب رہے،پاکستان امیر ملک ہے غریبوں کا نصیب بدلا جا سکتا ہے،وقت اور سوچ کی کمی رہتی ہے جو کہا جاتا ہے اسے بھی سمجھا نہیں جاتا۔
سابق صدر نے کہاکہ وہ وقت آنے والا ہے جب عوام کی تقدیر بدلے گی،پاکستان کے عوام کی تقدیر بلاول بھٹو تبدیل کرینگے ، آصف زرداری نے کہاکہ بی بی سے جو وعدہ کیا تھا اسے آہستہ آہستہ پورا کررہا ہوں۔
قبل ازیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں آصف علی زر داری نے کہاکہ ملک اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،اس کی آزادی ، وقار خودداری، اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے،ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی ، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔
سابق صدر نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔سابق صدر نے کہاکہ ملک ہمارے لیئے اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ہے اس کی آزادی ، وقار خودداری، اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔انہوںنے کہاکہ آج ملک خطر ناک صورتحال سے گذر رہا ہے ، ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے ، خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میرے لیئے تکلیف دھ بات یہ ہے کہ غریب مشکلات کا شکار ہے اور وہ ریاست کے ثمرات سے محروم کیئے جا رہے ہیں۔سابق صدر نے کہاکہ 2013 کے بعد مسلسل پارلیمنٹ کے اختیار پر حملے ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کوبے توقیر کیا جا رہا ہے جس کی پاکستان پیپلزپارٹی مزاحمت کر رہی ہے۔سابق صدر نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی ، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔سابق صدر نے کہاکہ صبر اور برداشت ہماری کمزوری نہیں ہے ہمارا اصول ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی رائے گاں نہیں ہونے دینگے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو بے بس نہیں دیکھ سکتے، تیاری پکڑیں ہم کٹھ پتلی کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری