کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش۔۔۔13 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Dec 27, 2021 | 19:22:PM

(24 نیوز)کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے 13 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج بادل خوب برسے، صبح سویرے ہونے والی بارش نے شہریوں کو موڈ کو خوشگوارکردیا، موسم کی پہلی بارش سے سرد موسم میں مزید شدت آگئی جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی بھی معطل ہوگئی ۔محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔ بارش نے موسم مزید سرد کردیا۔ کئی علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے معمولات زندگی قدرے متاثر بھی ہوئے۔
کراچی کے بیشترعلاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، جن میںمزار قائد، جمشید روڈ، طارق روڈ، لسبیلہ، عزیز آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی، اورنگی ٹاﺅن، گلشن حدید، خالید بن ولید روڈ، ملیر، سعود آباد، بہادر آباد، یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ، شارع فیصل، سرجانی ٹاﺅن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاری، صدر، گارڈن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو بے بس نہیں دیکھ سکتے، تیاری پکڑیں ہم کٹھ پتلی کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد اور گلشنِ حدید میں 5، 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جہاں بادل گرج چمک کے ساتھ برسے۔سرجانی ٹاﺅن میں 4.5، کراچی ایئرپورٹ، مسرور بیس، کیماڑی میں 4 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 3.8، جناح ٹرمینل میں 3.4، نارتھ کراچی میں 3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح گلستانِ جوہر اور سعدی ٹان میں 3، 3 ملی لیٹر جبکہ فیصل بیس اور اورنگی میں 2، 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آج ہونے والی بارش نے ایک اور ریکارڈ بنا لیا ،شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ 2008 کے بعد آج ماہ دسمبر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اتنا کم ریکارڈ ہوا، دسمبر 2008 میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے عوام کی تقدیر بلاول بھٹو تبدیل کرینگے۔۔آصف زرداری

مزیدخبریں