خطرناک اومی کرون لاہور بھی پہنچ گیا، محکمہ صحت کی پہلی کیس کی تصدیق

Dec 27, 2021 | 19:31:PM

(24 نیوز)خطرناک اومی کرون ویرینٹ لاہور بھی پہنچ گیا،شہرمیں اومی کرون کا پہلا مریض سامنے آگیا،محکمہ صحت نے اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی خطرناک قسم اومی کرون کراچی کے بعد لاہور بھی پہنچ گئی، محکمہ صحت نے23 سالہ نوجوان میں اومی کرون کی تصدیق کردی،اومی کرون سے متاثرہ 23 سالہ بہار کالونی کا رہائشی ہے ،متاثرہ نوجوان کے بیرون ملک سفر کا کوئی ریکارڈنہیں ملا۔نوجوان کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش۔۔۔13 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

مزیدخبریں