پلاسٹک سرجری نہیں کروائی ہاں البتہ۔۔۔اداکارہ متھیرا نے بڑا اعتراف کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ’لیپو سکشن‘ سرجری کروائی تھی۔متھیرا پر کافی عرصے پلاسٹک سرجری کروانے کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں اور ان سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلتی رہی ہیں کہ انہوں نے ہونٹوں سمیت جسم کے دیگر حصوں کی سرجری کروا رکھی ہے۔اگرچہ وہ ماضی میں بھی پلاسٹک سرجری جیسے الزامات کو مسترد کر چکی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے احسن خان کے شومیں ایک بار پھر ان خبروں کو غلط قرار دیا کہ انہوں نے کوئی پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔متھیرا شو میں اپنی بہن روز کے ساتھ شریک ہوئیں، جہاں دونوں بہنوں نے شوبز کیریئر سمیت خود پر ہونے والی تنقید پر بھی کھل کر باتیں کیں۔متھیرا نے بتایا کہ وہ 2005 میں افریقی ملک زمبابوے سے پاکستان آئی تھیں اور اس وقت وہ انتہائی کم عمر تھیں جب کہ اگلے سال وہ 30 برس کی ہوجائیں گی۔
پروگرام کے دوران متھیرا کی بہن روز نے بتایا کہ انہیں اداکاری یا میڈیا انڈسٹری کا حصہ بننے کا کوئی شوق نہیں تھا مگر بہن کے شوبز میں آنے کے بعد اب وہ بھی اس کا حصہ بن چکی ہیں۔روز کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی کے ڈرامے سے ڈیبیو کیا ہے اور جلد ہی ان کی فلم ریلیز ہونے والی ہے،جس کے بعد ان کی ویب سیریز بھی ریلیز ہوگی۔روز نے بھی بتایا کہ ان کا وزن بھی 100 کلو سے زیادہ تھا، جسے انہوں نے کم کرکے اپنا وزن 58 کلو گرام تک کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خطرناک اومی کرون لاہور بھی پہنچ گیا، محکمہ صحت کی پہلی کیس کی تصدیق
انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ انہوں نے اداکاری کے دباؤ کی وجہ سے وزن کم کیا۔پروگرام کے دوران متھیرا نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی طرح کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، ان کا وزن ایک روڈ حادثے کے بعد بڑھنا شروع ہوا تھا۔روز نے بھی گواہی دی کہ ان کی بہن متھیرا نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، البتہ انہوں نے ’لیپو سکشن‘ کروایا ہے۔ متھیرا نے واضح کیا کہ ’لیپو سکشن‘ جسم کے مختلف حصوں سے چربی کو نکلوانے کو کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔امتحانی فیس ختم کردی گئی