بےنظیر بھٹو کی اچانک موت کو نہیں بھلا پاؤں گا، نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر کہاہے کہ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی اچانک موت کو نہیں بھلا پاؤں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی اچانک موت کو نہیں بھلا پاؤں گا ، ہم نے جمہوریت کے استحکام اور سول سپرمیسی کا عہد کیا۔
قائد ن لیگ نے کہاکہ ہمیں اس دن کا انتظار ہے جب پاکستان میں حقیقی جمہوریت ہو گی، دعا ہے کہ آپکی روح پر سکون ہو ۔
I have neither forgotten sudden and traumatic death of Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto nor the pledge we made to strengthen democracy and civil supremacy. I live to strive for the day Pakistan becomes a true democracy, Insha’Allah. SMBB, may you rest in eternal peace. Ameen
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) December 27, 2021
دوسری جانب نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر ڈھیروں دعائیں ،مجھے آج بھی وہ اداس دن یاد ہے جب میرے والد اور میرے خاندان کے سبھی افراد سوگوار اور غمزدہ تھے جیسے ہمارے خاندان کا کوئی فرد ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ہو۔
Lots of prayers for Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto on her death anniversary. I still remember the sad day when my father and everyone in my family mourned & grieved like a member of our family had left us. May she rest in peace & Allah’s mercy. Ameen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 27, 2021
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔امتحانی فیس ختم کردی گئی