(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی آر ٹی کی مشترکہ پروڈکشن ’’کسیسیمی‘‘ یکم جنوری کو ترکی اور دیگر 8 ممالک کے 350 سینیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔
یہ فلم ایرن بلبل اور پیٹی آفیسر سینئر سارجنٹ فرحت گیدک کی کہانی پر مبنی ہے ، جو 11 اگست 2017 کو بحیرہ اسود کے صوبے ترابزون کے مکہ ضلع میں پی کے کے کے دہشت گردوں اور ترک فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں مارے گئے تھے۔اس فلم کو سلور سکرین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔فلم اداکار ایرن کی سالگرہ پر ترکی، جرمنی ، آسٹریا ، فرانس، بیلجیم، برطانیہ ، آذربائیجان ، ناروے اور ڈنمارک میں ریلیز کی جائے گی۔اس فلم کو مصطفی اوسلو نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اسکی ہدایت کاری اوزر فیزی اوگلو نے کی ہے۔اس میں اسماعیل ہاکیوگلو، رحمان بیسل، الائیکا اوزترک، متلنور لافسی اور امیر سیسک نے اداکاری کی ہے۔فہیر اتاکوگلو نے ساؤنڈ ٹریک کوترتیب دیاہے۔یہ فلم دو شہیدوں کی کہانی بیان کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس۔۔جس کا ڈر تھا وہی خبرآگئی۔۔تحریک انصاف مشکل میں