(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے گزشتہ روز سانپ کے ڈسنے کی کہانی خود ہی بیان کردی۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے واقعے سے متعلق بتایا کہ سانپ جب میرے فارم ہاؤس میں گھسا تو میں اسے دیکھ چکا تھا، میں نے ایک چھڑی کی مدد سے اسے باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اداکار نے بتایا کہ سانپ کو بھگانے کی کوشش کے دوران وہ میرے ہاتھ پر چڑھ گیا اور اس نے 3 مرتبہ مجھے ڈسا، وہ ایک طرح کا زہریلا سانپ تھا، مجھے 6 گھنٹے ہسپتال میں رکھا گیا، اب میں پہلے سے کافی بہتر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔امتحانی فیس ختم کردی گئی