گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھا

Dec 27, 2021 | 23:21:PM

(24 نیوز)گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلگت ، سکردو ، جگلوٹ اور استور میں محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیامر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ضلع غذر اور گردو نواح میں بھی زلزلے نے درو دیوار ہلادیے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔امتحانی فیس ختم کردی گئی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استور سے 26 کلومیٹر دو جنوب میں تھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلے کے جھٹکے نہ صرف گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں محسوس کیے گئے بلکہ آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں آٹھ مقام، وادی نیلم اور شادرا سمیت دیگر علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔ گلگت بلتستان میں پہلے زلزلے کے بعد اس کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک اومی کرون لاہور بھی پہنچ گیا، محکمہ صحت کی پہلی کیس کی تصدیق

مزیدخبریں