(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے نئے ہمسفر کے بارے میں سب کچھ بتادیا ،کہتی ہیں کہ تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق اردو اسپیکنگ فیملی سے ہے او وہ کراچی کے ہی رہائشی ہیں۔
شادی کے بعد نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میری شادی سادگی سے ہوئی کیوں کہ ہم دونوں کی خواہش تھی کہ شادی سادگی اور آسانی سے ہو، تاکہ لوگ اس بات کو سمجھیں کہ شادی کو مشکل نہ بنایا جائے۔شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق کراچی سے ہے ، اردو اسپیکنگ فیملی سے ہیں جو کئی عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلال سے میری پہلی ملاقات امریکا کے دورے کے دوران ہوئی اس ملاقات میں مجھے لگا کہ بلال اور مجھ میں بہت سی چیزیں مشترکہ ہیں، باقی اللہ کی مرضی کیوں وہی جانتا ہے کہ کب اور کیسے کچھ ہونا ہے کیوں کہ سب کچھ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے۔مرزا بلال سیٹل میں رہائش پذیر ہیں اور سیٹل کی ایک بہت بڑی گلوبل کمپنی کیلئے کام کرتے ہیں، بلال شوقیہ بنائی گئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، ماضی میں ماڈلنگ سے بھی وابستہ رہے لیکن پروفیشنل ہونے کی وجہ سے شوبز کو وقت نہیں دے پائے، اب میں ان کی حوصلہ افزائی کروں گی کہ وہ شوبز کیلئے وقت نکالیں۔
ضرور پڑھیں : اجے اور کاجول کی بیٹی نیسا ،خوشی کپورکے جلوے
انہوں نے کہا کہ ناقدین کے پاس تنقید کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوتا لیکن میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا جائز کام شرعی طریقے کے مطابق کیا ہے اور مجھے اس کی پرواہ نہیں کیوں کہ مجھے اپنی زندگی اپنے اصولوں کے مطابق گزارنی ہے،ہم دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور ہم دونوں کو ہی پاکستان سے بے حد محبت ہے اس لیے میں جس طرح پاکستان میں شادی سے پہلے اپنا وقت گزارتی رہی ہوں اس میں اور میرے کام میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔