(ویب ڈیسک)دھماکوں کے شور ،بارود کی بو ،جنگ کے گھٹن زدہ ماحول میں ڈھول بجاکر شہریوں کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرنے والا زارے محسود بھی چل بسا ۔
وزیرستان میں جب جنگ جاری تھی تو اس وقت زارے محسود ہی وہ واحد شخص تھا جو اپنے مخصوص جوش سے بھرپور ڈھول بجاتا تھا ،وہ ڈھول بجا کر لوگوں کے دلوں میں خوشیاں بکھیرتا رہا۔منگل کے روز حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا ۔