(24 نیوز)خیبرپختونخواحکومت کاسرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال سے متعلق بل گورنرنے واپس کردیا۔
ہیلی کاپٹر،تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل گورنرنے اختلافی نوٹ لکھ کرواپس کردیا ،ذرائع کے مطابق اختلافی نوٹ میں گورنر نے سورة النساءکی آیت نمبر 135 کاحوالہ بھی دیا ہے، آیت کا حوالہ دیکر کہاگیاہے کہ انصاف کیا کرو ، انصاف کرنے میں دل کی خواہش کی پیروی نہ کرو۔
ضرور پڑھیں :سارے شہر کو رات جلدی سو جانا چاہئے:لاہور ہائیکورٹ
بل صوبائی اسمبلی سے منظوری کے بعد گورنر خیبرپختونخواکو ارسال کیاگیاتھا،ترمیمی بل صوبائی وزراء کی تنخواہوں اور مراعات کے بل کاحصہ ہے۔