(خالد چیمہ، جدہ)سعودی عرب میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔
سعودی عرب کے علاقے تبوک کے اللوز پہاڑی سلسلے پر موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی جس کی وجہ سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ برف باری کے باعث تبوک ریجن سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔
ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے برف باری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے تبوک کا رخ کر لیا ۔