(24نیوز)گوادر میں حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین کی اشتعال انگیزی جاری،مشتعل مظاہرین نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق پولیس اہلکار پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس سے شہید اہلکار کی گردن پر گولی لگی،اہلکار کو فوری طور پر جی ڈی اے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ اہلکار شہید ہوگیا،واقعہ انتہائی افسوسناک اور باعث مذمت ہے،پولیس فورس مظاہرین کی اشتعال انگیزی صبر وتتحمل سے برداشت کر رہی ہے ،مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف پولیس اہلکار کی شہادت پر ایف آئی آر درج کی جاۓ گی ،مظاہرین کی اشتعال انگیزی کا مقاصد پر امن ماحول اور مزاکرات کی فضا کو سبو تاژ کرنا ہے ،صوبائی حکومت پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعہ کی سخت مذمت کرتی ہے،سول سوسائٹی اورگوادر کے پر امن شہریوں کی جانب سے بھی حق دو تحریک کے طرز عمل اور بلاجواز اشتعال انگیزی کی مذمت کی جا رہی ہے ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں جسکی تمام تر ذمہ داری مولانا ہدایت الرحمان اور انکے حواریو ں پر عائد ہوتی ہے۔