(24 نیوز)گجرات میں غیر قانونی فنڈز دینے کیخلاف درخواست رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف درخواست اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی ۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیاہے کہ درخواست میں واضح نہیں کہ فنڈز کا اجرامیں کیسے عوامی مفاد کا معاملہ وابسطہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درخواست میں کی گئی استدعا مبہم ہے، رجسٹرا رآفس کی جانب سے مزید کہاگیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درخواست میں آرٹیکل 184 تین کے اجزا کو پورا نہیں کیا گیا،درخواست گزار نے کسی اور متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،میاں داؤد ایڈووکیٹ نے غیر قانونی فنڈز کے اجرا کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگی ایم این اے گرفتار