مولانا طارق جمیل دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل

Dec 27, 2022 | 21:00:PM
مولانا طارق جمیل, دل , دورہ , ہسپتال, ٹوئٹ
کیپشن: مولانا طارق جمیل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے۔

طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی، ان کا اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 یوسف جمیل نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے۔

عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے،یوسف جمیل کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کرایا گیا ہے۔