(24نیوز)سعودی عرب میں حرمین شریفین میں دنیا کی دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ چینی زبان میں بھی اسلامی اسباق کا آغاز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی شعبہ کے ڈائریکٹر صالح الرشیدی نے کہا کہ اسلامی اسباق اب 14 زبانوں میں دستیاب ہیں جس میں چینی زبان کا بھی اضافہ کیا گیا ہے ، اس منصوبے کا مقصد غیر عربی بولنے والوں کی مدد کرنا ہے جو مسجد الحرام میں ان کلاسوں میں شرکت کرتے ہیں، صالح الراشدی نے کہا کہ دستیاب دیگر زبانوں میں انگریزی، اردو، فرانسیسی، ہاؤسا، ترکی، مالائی، انڈونیشی، تامل، ہندی، بنگالی، فارسی، روسی اور بورنیو شامل ہیں۔