وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبا زشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا،وفاقی کابینہ کا نیا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ پر وزرا کی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کا ایجنڈا ڈراپ کردیا گیا،وزارت صنعت و پیداوار ای بائیکس پر بریفنگ دے گی،ایجنڈاکے مطابق توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد پلان پیش ہوگا،ون سٹاپ سروس ایکٹ منظوری کےلئے پیش ہوگا،اس کے علاوہ ہارڈ شپ کیٹگری کی ایک دوا کی قیمت میں اضافہ 54 میں کمی کی سمری منظوری کےلئے پیش ہوگی۔
8 نکاتی ایجنڈے کے مطابق کابینہ ای سی سی کے 21 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کریگی،خیبرپختونخوامیں وزیر اعظم سستا آٹا پیکج سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق دی جائے گی،کابینہ میں نجکاری کمیٹی کے 26 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی مد میں گردشی قرض 2 ہزار 500 ارب ہوچکا ہے،شہباز شریف