(24 نیوز)شیخوپورہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے رہنما شدیدزخمی ہو گئے ،جنہیں تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر نہر پٹری ونڈیالہ دیال شاہ کے قریب 3 مسلح افراد نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے نواز لیگ کے رہنما ملک طارق کھوکھر کو شدید زخمی کر دیا جن کوتشویشناک حالت پر میوہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے
اطلاعات کے مطابق ملک طارق محمود کھوکھر جو نواز لیگ تحصیل فیروز والا کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں کار پر اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ راستہ میں ان کو مسلح افراد نے روکنے کی کوشش کی ،مگر انہوں نے اپنی کار نہ روکی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس حکام کے مطابق اس واردات کی تفتیش ڈکیتی اور سابقہ عداوت سمیت تمام پہلوؤں سے کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی مد میں گردشی قرض 2 ہزار 500 ارب ہوچکا ہے،شہباز شریف