(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کے مشہور اداکار لی سن کیون کی لاش گاڑی سے مل گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 48 سالہ اداکار کی لاش دارالحکومت سیول سے علاقے میں گاڑی سے ملی جس کے بعد شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار سے منشیات اور دیگر دماغی سکون کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کے حوالے سے تحقیقات جاری تھیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس اسکینڈل کی وجہ سے اداکار کو ماضی میں ٹی وی اور کمرشل میں کام کرنے سے بھی منع کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لی سن کیون آسکر ایوارڈ یافتہ فلم"پرسائٹ" سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں، ان کے اہلخانہ میں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا روبوٹ نےگاڑی بنانے والے انجنئیر پر حملہ کردیا
یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں منشیات کے حوالے سے انتہائی سخت قوانین ہیں، یہاں کہ مقامی لوگوں کو بیرونِ ملک قانونی طور پر منشیات استعمال کرنے پر واپسی پر قانونی معاملات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔