لاہور ائیرپورٹ پر شدیددھند، حد نگاہ میں کمی ،متعدد پروازیں منسوخ

Dec 27, 2023 | 11:48:AM
لاہور ائیرپورٹ پر شدیددھند، حد نگاہ میں کمی ،متعدد پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث اندرون و بیرون ممالک آنے اور جانے والی متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے،لاہور ائیر پورٹ  کو بھی دھند نے گھیر لیا،رن وے پر حد نگاہ 50میٹر ریکارڈ  کی گئی، جس کے باعث   طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام ائیرلائینز کے پائلٹس کو لینڈنگ اور ٹیک سے قبل اے ٹی سی حکام سے اجازت لینے کی ہدایت جاری کردی گئی  اور  ملکی و غیر ملکی 8پروازیں منسوخ 18تاخیر کا شکار جبکہ متعدد پروازوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے۔

ایئرپورٹ حکام  کے مطابق  شارجہ جانے والی پرواز پی کے 185 کو منسوخ کردیا گی،لاہور سے کوالالمپور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 898 ،جدہ سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 471،مسقط سے آنے والی پرواز پی کے 230 منسوخ ،کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 302 ،لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 ،لاہور سے کراچی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 405 ،کراچی سے آنے والی پرواز پی۔اے 406 کو بھی منسوخ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شدید دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،1 شخص جان بحق، 6 افراد زخمی

ایئرپورٹ حکام  کے مطابق ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 241 تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،پرواز دوپہر ڈیڑھ بجے آپریٹ کی جائے گئی،کویت سے آنے والی الجزیرہ ائیر کی پرواز جے نائن 501 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے ،اس  پرواز کو دس بجے آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، شارجہ سے آنے والی پرواز پی اے 413 نو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جسے شام 4 بجکر 40 منٹ پر آپریٹ کیا جائے گا۔