(فرزانہ صدیق)اسلام آباد کے نواحی علاقے بھارہ کہو کے مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے والے 26 بچوں کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو کے مدرسے کے بچوں کی حالت زہریلا کھانا کھانے سے غیر ہوئی، مدرسہ فرقانیہ کے 26 بچوں کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بچوں کو گزشتہ رات پمز ہسپتال لایا گیا تھا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو طبی امداد کی فراہمی اور ان کے معدے واش کرنے کے بعد دوبارہ مدرسے بھیج دیا گیا، تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں آلودگی کا راج برقرار ، ماہرین نے خبردار کردیا