شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی ویڈیو انتہائی افسوسناک ہے، شیر افضل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی ویڈیو انتہائی افسوسناک ہے، سراسر ناجائز اور قانون کی پامالی کا دور چل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں نئی کیسسز دائر کر رہے ہیں،جیل میں جو سماعت ہو رہی ہے جیل عملہ ہمیں کوئی فائل اور کاغذ اندر لے جا نے نہیں دیتا اسکو چیلنج کر رہے ہیں،وکیل اور وکیل کے درمیان کلاسیفائڈ گفتگو ہوتی ہے،عدالت بھی اس متعلق باز پرس نہیں کر سکتی،جیل عملہ اس قانون کو پامال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈرز کے کچھ تحفظات ہیں اس حوالے سے بھی کیس کر رہے ہیں،تیسرا یہ کہ ہم اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں اسکے لیے ہائیکورٹ سے ریلیف مانگ رہے ہیں۔
شیر افضل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی ویڈیو انتہائی افسوسناک ہے،سپریم کورٹ نے شاہ محمود کو ضمانت دی،یہ کیسی کاروائیاں ہیں،عدالتیں کیوں نوٹس نہیں لے رہیں
شیر افضل نے کہا کہ سراسر ناجائز اور قانون کی پامالی کا دور چل رہا ہے ایسا کبھی دیکھا نہیں،شاہ محمود قریشی پولیس کو کہہ رہے ہیں کہ آپ غیر قانونی کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام چیزوں کا بدلہ 8 فروری کو لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی پھر گرفتار ، میں بے گناہ ہوں،پی ٹی آئی رہنما