سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(منظور حسین)سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر، این اے 22 پر ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 59 پر 3 شہریوں نے عاطف خان کے خلاف اعتراضات دائر کر دیئے ۔
مردان سے منتخب ہونے والے سابق ایم پی اے کے بارے میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عاطف خان نے اپنے دور میں کرپشن کی ، نامکمل گوشوارے اور بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ بھی جمع نہیں کئے ، درخواست گزاروں نے درخواستیں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے ساتھ جمع کرائے،عاطف خان کے وکلاء اور کارکنوں کی بڑی تعداد سیکرٹریٹ میں موجود ، پولیس کی بھاری نفری سول سیکرٹریٹ کے سامنے الرٹ کر دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : نورجہاں استحکام پاکستان پارٹی میں شامل